او آئی سی اجلاس :اسلام آباد میں موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) او آئی سی اجلاس کے موقع پر حکومت نے اسلام آباد میں موبائل فون سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس میں آنے والے مندوبین ہمارے مہمان ہیں۔ سیکورٹی پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔غیر ملکی مندوبین کو فول پروف سیکورٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزرات داخلہ،چیف کمشنرز اورپولیس نے موبائل سروس بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہفتہ اورپیرکومقامی چھٹی ہے۔ سیکریٹریٹ میں چھٹی کا فیصلہ کابینہ ڈویژن کرے گا۔
اس سے قبل وزیرداخلہ شیخ رشید کی زیرصدارت سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں اعلی حکام کا اجلاس ہوا۔ شرکا کواو آئی سی کانفرنس کی سیکورٹی سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ڈی جی رینجرز، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد، ڈی سی اسلام آباد نے شرکت کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More