آئندہ مدت کے لئے بھی امریکی صدارتی انتخاب لڑنے کا ارادہ ہے۔ جو بائیڈن

واشنگٹن(پاک ترک نیوز)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ وہ 2024 میں ایک بار پھرصدر کے عہدے کا آئندہ مدت کے لیے انتخاب لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں لیکن وہ اس حوالے سے اگلے سال کے اوائل میں حتمی فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے بدھ کےصحافیوں کو بتایا کہ میراارادہ دوبارہ دوڑنے کا ہے۔مگرمیں تقدیر کا بہت احترام کرنے والا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ بالآخر خاندانی فیصلہ ہےجو ہم سب کو مل کر کرناہے۔چنانچہ حتمی فیصلہ اگلے سال کے اوائل میں کیا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ روس امریکی انتخابات کے بعد ممکنہ قیدیوں کے تبادلے پر زیادہ سنجیدگی سے بات چیت کے لیے تیار ہو گا۔
انہوں نے کہ مجھے امید ہے، اب جب کہ انتخابات ختم ہو چکے ہیں۔ مسٹر پوٹن ہم سے بات کر سکیں گے اور قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں زیادہ سنجیدگی سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔تاہم، انہوں نے قیدیوں کے تبادلے کے متبادل طریقوں سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا جو روس کو تجویز کیے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More