اسلام آباد(پاک ترک نیوز) حکومت کا آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کیلئے کھاد، چینی، تمباکو اور ٹیکسٹائل پر نیا ٹیکس لگائے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئی ایم ایف کو مطمئن کرنے کے لیے مختلف شعبوں میں اضافی ٹیکس لانے پر غور کیا جا رہا ہے جیسا کہ حکومت سگریٹ، تمباکو کی پتیوں اور کھاد وغیرہ پر مزید ٹیکس لگا سکتی ہے۔
حکومت نے 18 ارب روپے قومی خزانے میں لانے کے لیے اضافی ٹیکس کے اقدامات کرنے کے لیے ایک آرڈیننس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس سے قبل آرڈیننس متوقع، ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ نے منی بجٹ کے خد و خال پر کام جاری کر دیا۔