کراچی (پاک ترک نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے قرض بحالی کے اثرات آنا شروع ہو گئے ۔ انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 80پیسے سستا ہو گیا ۔دن کے اختتام پر امریکی کرنسی 220روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ٹوئٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کئی روز بعد کمی دیکھنے میں آئی ۔اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ۔
آئی ایم ایف کی جانب سے قرض بحالی کے اثرات نظر آنا شروع ہو گئے ۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 80پیسے سستا ہو گیا ۔امریکی ڈالر 220روپے 12پیسے کی سطح پر بند ہوا ۔