لاہور(پاک ترک نیوز) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے تیل اور بجلی کی سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا۔ملک کو سخت مانیٹری پالیسی اور مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، مالی سال 2022 میں بے ضابطگیوں کی بڑی وجہ پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی دینا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وفد قطر سے وطن واپس پہنچ گیا ہے، آئی ایم ایف سے مالی سال 22 میں عدم استحکام سے متعلق بات چیت ہوئی جو رواں فروری پٹرول میں سبسڈی کے سبب آیا۔موجودہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام جاری رکھنے اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کیلئے پرعزم ہے۔
ٹویٹر پیغام وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نے معاہدے کی پاسداری نہیں کی، سخت مانیٹری پالیسی اور مالی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایم ایف نے تیل اور بجلی کی سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا۔