آئی ایم ایف نے پاکستان کو فنڈ کی سہولت معطل کردی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)
پاکستان تحریک انصان کی حکومت کے اچانک اور قبل ازوقت ختم ہونے کے بعد پاکستان میں سیاسی بحران آئینی بحران کی شکل اختیار کرگیا ہے۔ گویا یہ کافی نہیں تھا کہ ملک کی کمزور معیشت کیلئے ایک اور بری خبر آ گئی۔
وہ خبر یہ ہےکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کو فنڈ فراہم کرنے کی سہولت کو فی الوقت معطل کردیا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نئی حکومت سے بات چیت کےبعد اسے دوبارہ جاری کرے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے چھے ارب ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت جسے ای ایف ایف کہا جاتا ہے ، پہلے ہی تعطل کا شکار رہی ہے۔
جس کی وجہ وزیر عظم عمران خان کی جانب سے ملکی ایکسپورٹس کو بڑھانے کیلئے ٹیکس ایمنسٹی سکیم اور توانائی کی قیمتوں میں عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ تھا۔
اس وقت پاکستان ک معاشی صورتحال بہت ہی نازک ہے۔ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی سے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔ ملک کا تجارتی خسارہ 70فیصد اضافے کے ساتھ 35.4ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
در آمدات میں غیر معمولی اضافے کی وجہ سے گزشتہ نو ماہ سے تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے جبکہ برآمدات میں کوئی خاص اضافہ نہیں دیکھا جارہا ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستان کی معیشت ایک طویل سیاسی بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی ، اگر اپوزیشن کی جانب سے اس معاملے کو مزید طول دیاجاتا ہے تو اسکا ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More