آئی ایم ایف کی امداد کے اثرات ،روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا ہو گیا

لاہور(پاک ترک نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کی جانب سے ملنے والی ایک ارب ڈالر کی امداد سے روپے کی قدر بحال ہونا شروع ہو گئی ۔ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو گیا۔ڈالر کی روپے کے مقابلے میں قدر 1روپے 4پیسے کم ہو گئی ۔امریکی ڈالر کی قیمت 175روپے 52پیسے سے کم ہو کر 174روپے 48پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 70 پیسے سستی ہو گئی اور نئی قیمت 176روپے 10پیسے ہو گئی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More