اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آئی جی موٹر وے پولیس انعام غنی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ گریڈ 21کے خالد محمود کو آئی جی موٹر وے کا عارضی چارج سونپ دیا گیا ۔خالد محمود موٹروے پولیس میں ہی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
پولیس سروس گریڈ 21 کے انعام غنی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے
انعام غنی کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع مالاکنڈ سے ہے انہوں نے 1989 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی ان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے سترہویں کامن سے ہے۔
انعام غنی نے سی ایس اے اور نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں خدمات سر انجام دیں۔
انعام غنی ایف آئی اے اور آئی بی میں بھی انتہائی اہم عہدوں پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔
قبل ازیں گزشتہ روز آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او گجرات کو عہدے سے ہٹا دیا محمد عمر فاروق سلامت کو سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ایس پی انویسٹی گیشن گجرات عمران رزاق کو ڈی پی او گجرات کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔