لاہور(پاک ترک نیوز) آئی جی پنجاب رائو سردار نے وزارت اعلی کے انتخاب سے قبل حمزہ شہباز سے وفاق میں ٹرانسفر کی درخواست کردی۔ وزیراعلی حمزہ شہباز نے رائو سردار کو وفاق میں ٹرانسفر کی حامی بھرلی ہے۔
نئے آئی جی پنجاب کیلئے اے ڈی خواجہ ،فیصل شاہکار اور انعام غنی کا نام بھی سامنے آیا ہے، نئے آئی جی کی تعیناتی آج ہی متوقع ہے۔
رائو سردار علی خان کو وفاق میں ٹرانسفر کے بعد ڈی جی آئی بی لگائے جانے کا امکان بھی ہے۔