نیویارک (پاک ترک نیوز)
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نےماحولیاتی آلودگی میں کمی اور صحت مند ذرائع آمد ورفت کے فروغ کی ترویج کے لئے 2018 میں 3 جون کو "ورلڈ بائیسکل ڈے” کے طور پر منانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد سے یہ دن ہر سال باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔
یہ ایک ایسا دن ہے جب عالمی، ملکی ااور مقامی سطح پر تقریبات میں سائیکلنگ کلچرکی حوصلہ افزائی کی جاتی ہےی۔ آج سائیکلوں کا عالمی دن منانے کا سلسلہ شروع ہونے کے تین سال بعددنیا بھر میں سائیکلنگ بتدریج مقبول ہو رہی ہے۔
آج دنیا بھر میںہالینڈ ایک ایسے ملک کے طور پرجانا جاتا ہے جہاں فی شخص سائیکلوں کی اوسط تعداد سب سے زیادہ ہے۔ڈچ سائیکلسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا کے 1 بلین سائیکلوں میں سے 2.3فیصد انکے ملک میں ہیں۔ اور سائیکلوں کی فی کس اوسط 1.3 سائیکلیں ہے۔
نیدرلینڈز کے بعد ڈنمارک 0.8، جاپان 0.6، بیلجیئم 0.5، چین 0.4 اور امریکہ 0.3 سائیکل فی شخص کی اوسط کے ساتھ بلترتیب دوسرے سے چھٹے نمبر پر ہے۔
سابقہ پوسٹ