باکو (پاک ترک نیوز)ترکی کی عظیم قومی اسمبلی کی خارجہ امور کی کمیٹی کے چیئرمین عاکف کاگتے کیلک نے شوشا میں آذربائیجان، ترکی اور جارجیا کی پارلیمانوں کی خارجہ تعلقات کی کمیٹیوں کے ساتویں سہ فریقی اجلاس میں کہاہے کہ
کاراباخ میں اپنی سرزمین کی آزادی کے بعد آذربائیجان، آرمینیا کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں اپنے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی کوششوں کو متحد کرنا چاہیے،”
عاکف کاگتے کلیک نےنشاندہی کی کہ پارلیمنٹ اور ان کے نمائندوں کو اپنے عوام کے نمائندوں کے طور پر بہتر مستقبل کے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ترکی آذربائیجان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات جلد بہتر ہوں گے اور خطے میں دیرپا امن و استحکام قائم ہو گا۔”