آذربائیجان اور آرمینیا میں جنگ نہیں ہو گی ،روسی صدر

ماسکو(پاک ترک نیوز )روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ اب آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان جنگ نہیں ہو گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ سہ فریقی مذاکرات حوصلہ افزا ہیں اورامید ہے کہ فریقین معاہدوں پر عمل کریں گے ۔
روسی صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ میں اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ ہماری یہ ملاقات بالکل مفید اور بروقت تھی۔ صدر پیوٹن نے سوچی میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے بعد کہا کہ مجھے امید ہے کہ آج کی نشست کے بعد خطے میں قیام امن کی راہ ہموار ہو جائے گی. اس موقع پر صدر پوتن نے کہا کہ میرے پاس آرمینیائی اور آذربائیجانی دوستوں کے لیے ایک تحفہ ہے ۔یہ زیتون کی شاخ ہے جو امن اور خوشحالی کی علامت ہے۔ مجھے پوری امید ہے کہ آج کے معاہدوں کا مشاہدہ کیا جائے گا اور جنوبی قفقاز میں تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے مزید اقدامات کے لیے حالات پیدا ہوں گے۔
روسی صدر کے مطابق تینوں رہنماؤں نے سوچی میں اپنے مشترکہ کام کے نتائج پر مشترکہ بیان جاری کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس بارے میں تفصیل سے بات چیت کی گئی اور قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات اپنانے کے لئے ہم نے اتفاق کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More