باکو(پاک ترک نیوز)
آذبائیجان اور روس کے وزرائے خارجہ نے منگل کے روز آرمینیا اور آذربائیجان کی سرحد پر ہونے والی لڑائی پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وزار ت خارجہ کے مطابق آذربائیجانکے وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو آرمینیائی فوج کی بڑےپیمانے پر اشتعال انگیزی کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال اور حملے کو روکنے کیلئے آذربائیجان کی طرف سے اٹھائےگئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ بیراموف نے کہا کہ آرمینیا نے گزشتہ ماہ مسلسل ہمارے ٹھکانوں پر فائرنگ کی اور زیر زمین بارودی سرنگیں بچھائیں۔بیراموف نے مزید کہا کہ آرمینیائی مسلح افواج سہ فریقی اعلانات کے باوجود آذربائیجان کی سرزمین سے مکمل طور پر پیچھے نہیں ہٹی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے آذربائیجان، آرمینیا اور روس کے رہنماوں کے درمیان طےپانے والے سہ فریقی اعلانات پر مکمل عمل در آمد کی اہمیت اور خطے میں تنازعات روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔