آذربائیجان میں ’’گلوبل باکو فورم ‘‘کا آغاز ، الہام علی یوف کا اہم خطاب

باکو (سید رضا /پاک ترک نیوز)آذربائیجان میں 8 ویں ’’گلوبل باکو فورم ‘‘کا آغاز ہوگیا۔ صدر الہام علیوف کی سرپرستی میں نظامی گنجاوی انٹرنیشنل سینٹر کے زیر اہتمام ’’کورو ناوباکے بعد کی دنیا” کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔
آذربائیجان کے صدر الہام علی یوف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد ہم ایک نئی دنیا میں داخل ہورہے ہیں ۔ جس کے لیے اجتماعی سوچ اور مشاورت ضروری ہے ۔
گلوبل باکو فورم میں 40 سے زائد ممالک کے نمائندے اور غیر سرکاری تنظیموں کے عہدے دارشرکت کررہے ہیں ۔ تین روز تک جاری رہنے والے فورم میں کئی موضوعات رکھے گئے ہیں ۔ ان میں "COVID-19 کے بعد نیا عالمی نظام”، "نئی عالمی معیشت”، "ایک نئے دور میں: امن، سلامتی اور انسانی حقوق”، "موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنا اور توانائی کی عالمی طلب کو پورا کرنا”شامل ہیں ۔
اس کے علاوہ "صحت کی دیکھ بھال اور ویکسینیشن”، "غذائی تحفظ کو فروغ "، "مشرقی شراکت داری اور اس کے مواقع”پر بھی پینل ڈسکشن ہوگی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More