آذربائیجان میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب، کون کون سے مہمان آئے؟

باکو(سید رضا /پاک ترک نیوز) پاکستان کا یوم دفاع آذربائیجان میں بھی پورے احترام سے منایا گیا ۔ دارالحکومت باکو میں ہونے والی پروقار تقریب میں آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل رامیز طاہروف مہمان خصوصی تھے۔وزارت دفاع ،وزارت داخلہ امور ،خارجہ امور اور آذربائیجان کے اسٹیٹ بارڈرز سروس کے کئی اعلیٰ عہدیداروں نے تقریب میں شرکت کی۔ اسی طرح مختلف ممالک کے سفیروں، دفاعی اتاشی اورمین اسٹریم میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
پاکستان کے سفیر بلال حئی اور ڈیفنس اتاشی عثمان اسلم نے پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا، جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کی خاطر اپنے جانوں کی قربانی دی۔پاکستان آذربائیجان بزنس کمیونٹی کے صدر محبت علی طوری نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔
سفیر پاکستان بلال حئی نے جنوبی ایشیا میں امن استحکام اور ترقی کیلئے پاکستان کی تعمیر ی کردار کو سب کے سامنے اجاگر کیااور ساتھ ہی جموں و کشمیر میں بھارت کے مظالم اور غیر قانونی اقدامات کو سب کے سامنے رکھ کر یہ واضح کیا کہ جنوب مشرقی ایشیاء میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر حل کرنا انتہائی ضروری ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More