پیرس(پاک ترک نیوز)آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی تنازعے کے حل کے لئے فرانس اور یورپی کونسل کی جانب سے بات چیت میں سہولت کاری کی پہلی مثبت پیش رفت سامنے آ گئی ہے ۔ جس میں آذربائیجان نے آٹھ آرمینیائی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔
اس بات کا انکشاف پیر کے روز یورپی یونین کے صدرچارلس مشیل نے ٹویٹر پرکیا جس میں انہون نے لکھا ہے کہ آذربائیجان کی طرف سے 8 آرمینیائی نظربندوں کی رہائی بات چیت میں مثبت پیش رفت کی ایک اور علامت ہے۔اوریورپی یونین خطے میں استحکام اور خوشحالی کی حمایت کرتا ہے۔