آذربائیجان نے پاکستانی چاولوں کو 2027تک کسٹم ڈیوٹی سے متثنیٰ قرار دیدیا

 

باکو(پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے پاکستان سے درآمد کیے جانے والے چاول پر 15 فیصد درآمدی کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ کر دی گئی ہے۔
پاکستان سے ایک ہی نسل کے چاول پر 31 دسمبر 2027 تک درآمدی کسٹم ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔آذربائیجان کے پاکستان میں سفیر خضر فرحادوف کا کہنا تھا کہ وزراء کی کابینہ نے اس سلسلے میں متعلقہ فیصلہ منظور کر لیا ہے ۔
پاکستان میں آذربائیجانی سفیر خضر فرہادوف نے اپنی ٹویٹ میں اس فیصلے کو انتہائی اہم قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو خاطر خواہ فروغ ملے گا۔
پاکستان اور آذربائیجان مختلف علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More