باکو (پاک ترک نیوز) آذربائیجان نے بلوچستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔
آذربائیجان کی وزارت خارجہ کی طرف سے کیے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کو بلوچستان میں زلزلے کی خبر انتہائی افسوس ہے ۔
We’re deeply saddened by news on #earthquake that struck #Pakistan's Balochistan province. We present our condolences to the families of the victims of the disaster & wish speedy recovery to all injured. We stand next to brotherly ???????? to eliminate consequences of the earthquake.
— MFA Azerbaijan ???????? (@AzerbaijanMFA) October 7, 2021
آذری وزارت خارجہ زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ آذربائیجان کی حکومت اور عوام اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہلاکتوں کی تعداد 25 سے زائد ہوگئی ہے جبکہ 300 سے زائد زخمی ہیں۔ سڑکیں بیٹھنے سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔