آذربائیجان کا جنگ سے متاثرہ شہریوں کیلئے بڑا اعلان
باکو (پاک ترک نیوز) باکو کی جانب سےکاراباخ جنگ سے متاثرہ شہریوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کیے جارہے ہیں ۔
وزارت محنت اور سماجی تحفظ نے ایمپلائمنٹ میراتھن سکیم کے تحت 1550 جنگ سے متاثرہ افراد کو ملازمتیں فراہم کردی ہیں۔جن افراد کو ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں ان میں شہدا کے لواحقین اور سابق فوجی شامل ہیں۔
اب تک 610 کمپنیو ں اور آجروں نے اس ایمپلائمنٹ میراتھن اسکیم کیلئے سائن اپ کیا اور تقریبا 4000 سے زائد اسامیاں دستیاب ہیں۔
اس اسکیم کا مقصد کاراباخ جنگ سے متاثرہ افراد کا ملازمت تلاش کرنے میں مدد کرنا ہے۔ گزشتہ برس سٹیٹ ایمپلائمنٹ ایجنسی نے 77640بے روزگار افراد کو روزگار فراہم کیا۔
حکومت کی جانب سے شہدا کے لواحقین، سابق فوجیوں اور جنگ سے متاثرہ افراد کی سماجی بہبود کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔
نومبر 2020کے بعد سے اب تک ان اقدامات کے تحت 33000شہریوں کو فائدہ پہنچایا جاچکا ہے۔ اس مقصدکیلئے ایک خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔