آذربائیجان کا قومی دن ،پاکستانی گلوکار اسعد قریشی نے آذری زبان میں گانا گا کر دل جیتے لئے

 

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) آذربائیجان کے قومی دن پر پاکستانی گلوکار اسعدقریشی نے آذری زبان میں ان کا قومی گانا گا کر دل جیت لیے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی گلوکار اسعد قریشی نے آذربائیجان کے قومی دن پر ان کی زبان میں قومی گانا گا کر حاضرین سے خوب داد وصول کی ۔

اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں40 سے زائد ممالک کے سفیروں نے اسعد قریشی کی آواز اور صلاحیتوں کو سراہا۔
اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے کہا کہ اسعد قریشی جیسے نوجوان دنیا بھی میں پاکستان کے سفیر ہیں۔اسعد قریشی کے آذری زبان میں گائے اس گانے پر انہیں آذری قوم سلام پیش کرتی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More