آذربائیجان کی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) بعد آذربائیجان نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل ارجنٹائن نے بھی ان طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔
آذربائیجان کے دفاعی اتاشی نے کہا ہے کہ پاکستان اولین ترجیح ہے، طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصاً لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کے لیے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔
آذربائیجان کے دفاعی اتاشی کرنل مہمان نوروزوو کا کہنا ہے کہ جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی خریداری ہمارے ایجنڈے میں کلیدی نکتہ ہے۔ پاکستان سے جدید ترین بلاک تھری جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔
کرنل مہمان نوروزوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More