آذربائیجان کی سرکاری پیٹرولیم کمپنی نے کہا ہے کہ ترکی قدرتی گیس کی اضافی فراہمی پر اتفاق کرلیا گیاہے۔باکو کی جانب سے اس اقدام کو ترکی اور آذربائیجان کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اہم قرار دیا ہے۔یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران کی جانب سے ترکی کو گیس کی فراہمی میں تعطل آیا ہے جس سے انڈسٹری کو گیس اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی۔ترکی کےصنعتی زون اور گیس سے چلنے والے بجلی گھروں کو گیس فراہمی میں تعطل پیداہواتاکہ گھروں میں بلا تعطل بہاوٗ یقینی بنایاجاسکے۔ توانائی اور قدرتی وسائل کی وزارت نے صنعتی شعبے کے لیے کم از کم تین دن کے لیے بجلی کی کٹوتی کا بھی اعلان کیا ۔ ترکی اپنی بجلی کا تقریباً ایک تہائی گیس سے چلنے والے پلانٹوں کے ذریعے پیدا کرتا ہے۔
26 جنوری کو، ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ ایران سے گیس کا مکمل بہاؤ "10 سے 15 دنوں میں” معمول پر آجائے گا۔