آذربائیجان کی ملک میں بائیو لیب کی موجودگی کی تردید

باکو(پاک ترک نیوز)
روس نے الزا م عائد کیاتھاکہ یوکرین کی طرح آذربائیجان میں بھی ایسی بائیو لیب موجود ہیں جو بیرون ملک سے اعانت پر چل رہی ہیں۔ اسکے جواب میں آذربائیجان کی اسٹیٹ سیکیورٹی سروس کا کہنا ہے کہ آذربائیجان میں اس طرح کے مراکز کبھی بھی موجود نہیں رہے اور یہ اس طرح کے دعوے افسوسناک ہیں۔ اسٹیٹ سیکیورٹی سروس نے اپنے بیان میں کہا بے بنیاد الزامات عوام میں تشویش کا باعث ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک میں ایسا کوئی بھی سائنسی تحقیقاتی مرکز نہیں ہےا ور ملک میں کبھی بھی ایسی کوئی تحقیق نہیں کی گئی جو ملک کی آبادی یا پڑوسی ریاستوں کے شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچا سکے۔
روسی حکام کے الزام کے مطابق یوکرین، مالڈووا ، جارجیا اور آذربائیجان میں امریکی معاونت سے حاتیاتی لیبارٹریز کام کر رہی ہیں۔ جبکہ امریکہ نے ان دعووں کے جواب میں کہا کہ بائیولوجیکل ہتھیاروں کی تیاری کا مقصد بیرون ملک بائیو ہتھیاروں کے پھیلاو کو روکنے کیلئے کام کرنا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More