آذربائیجان کے وفد کا پاکستانی پارلیمنٹ میں پرتپاک استقبال

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) آذر بائیجان کے وفد نے پاکستان کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا۔
ارکان پارلیمنٹ نے ڈیسک بجاکر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ جس پر آذر بائیجان کے وفد نے کھڑے ہوکرایوان کا شکریہ ادا کیا ۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستانی حکومت ، اپوزیشن اور عوام سب آذربائیجان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پوری پاکستانی قوم آذربائیجان کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ آذربائیجان کی جانب سے کاراباخ کو 30 سال بعد آزاد کرانے پر پاکستانی عوام بہت خوش ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More