آذربائیجان 2022 میں کاراباخ کی تعمیر نو کیلئے 1.2 بلین ڈالر مختص کرے گا

باکو ( سید رضا /پاک ترک نیوز) آذربائیجان کی حکومت آئندہ سال کاراباخ کے آزاد کرائے گئے علاقوں میں ترقیاتی کام کرانے کے لیے ایک اعشاریہ دو بلین ڈالر مختص کرے گی ۔ ریاستی بجٹ 2022 کے مسودے کے مطابق آزاد کرائے گئے علاقوں میں تعمیر نو کے اقدامات کیلئے مالی رکاوٹ نہیں آنے دی جائے گی ۔
ٓآذربائیجان کی حکومت نے کاراباخ کے آزاد کرائے گئے علاقوں کیلئے رواں سال ایک اعشاریہ تین بلین ڈالر مختص کیے ہیں ۔ یہ فنڈز خاص طور بنیادی ڈھانچے یعنی بجلی ، گیس ، پانی ، مواصلات ، سڑکیں اور تعلیم کی مد میں استعمال کیے جارہے ہیں ۔
جبکہ آذربائیجان نے 27 ستمبر سے 10 نومبر تک کاراباخ کے علاقے پر چھ ہفتے کی جنگ کے دوران اپنے شہریوں کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے پانچ ملین ڈالر مختص کیے ہیں ۔
2022 میں دفاع اور سلامتی کے لیے آذربائیجان کے ریاستی بجٹ کے اخراجات دواعشاریہ چھ بلین ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More