اسلام آباد (پاک ترک نیوز ) آذر با ئیجان میں و فاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کے اجلا س کی صدا رت کی ۔ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کی اگلی جنر ل اسمبلی میٹنگ تتا رستان میں ہو گی ۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی با کو آذربا ئیجا ن میں ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کی میٹنگ کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جہا ں انہوں نے گز شتہ ہفتے ایشین امبڈ سمن ایسوسی ایشن) اے او اے) کے صدر کی حیثیت سے اے او اے کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے تئیسو یں) (23 اجلا س کی صدارت کی، جس میں چین، جاپان، آذربائیجان، پا کستان، تر کی، انڈونیشیا، ایران، ہا نگ کا نگ اور کو ریا سمیت25 مما لک کے محتسبین نے شر کت کی۔ یہ اجلا س اس اعتبار سے بھی نہا یت اہم تھا کہ کووڈ- 19 کے با عث دو سال کے بعد منعقد ہوا۔اس میں کئی نئے اقدامات اٹھا نے اور مز ید مما لک کو ممبر بنا نے کی منظو ری بھی دی گئی نیز اگلے سال تتا رستان میں جنر ل اسمبلی کی میٹنگ منعقد کر نے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی محتسب نے اس بات پر مسر ت کا اظہا ر کیا کہ ان مشکل بر سوں کے دوران وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ اسلا م آباد میں قا ئم ایشین امبڈسمن ایسو سی ایشن کے ہیڈآفس نے کام جا ری رکھا اور ایسو سی ایشین کے فیصلوں پر عملد رآمد کی بھر پور کو شش کی۔آذربا ئیجا ن کے کمشنر برا ئے انسا نی حقوق (محتسب)کے دفتر کے قیام کی 20 ویں سالگر ہ کے مو قع پر وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے حکو مت آذر با ئیجا ن کی دعوت پر بطور مہما ن خصوصی بھی شر کت کی اور پا کستان میں انسا نی حقو ق کے تحفظ کے حوالے سے محتسب آ فس کی کا رکر دگی کا جا ئزہ پیش کیا۔ با کو میں ہو نے والے اس انٹر نیشنل سمپو زیم کو پر یس اور میڈ یا میں بھرپور کو ریج دی گئی۔ تر کی کے چیف امبڈ سمن اور او آ ئی سی کی جنر ل اسمبلی کے صدر سیر ف ما لکو ک نے وفاقی محتسب اعجا ز احمد قریشی کو فیڈر ل ٹیکس امبڈ سمن کے دفتر واقع اسلام آباد میں 2014 ء میں قا ئم ہو نے والے او آئی سی امبڈسمن سیکر ٹر یٹ کو زیا دہ فعال بنا نے کے لئے رہنما ئی فرا ہم کر نے اور اسے ایشین امبڈ سمن ایسو سی ایشن کی کا رکر دگی کے برا بر لا نے کے لئے تعاون کی خصو صی درخواست کی نیز اس سلسلے میں ایک ٹا سک فورس کا قیام بھی عمل میں لا یا گیا۔ مجمو عی طور پر با کو، آذربا ئیجا ن میں ہو نے والے تمام اجلاس نیز مختلف مما لک کے وفود کے سر برا ہان کے ساتھ ملا قا تیں انتہا ئی مفید رہیں جو با ہمی تعا ون اور ایک دوسر ے کے کام کرنے کے طر یق کار کو سمجھنے اور تجر بات سے فائد ہ اٹھا نے کے سلسلے میں بے حد کا رآ مد ثا بت ہو ں گی۔