آرمینیائی فوجیوں کی پھر کاراباخ سرحد پر جارحیت

باکو (پاک ترک نیوز)
آرمینیا کی فوج کی جانب سے سرحد پار آزربائیجانی فوج کی پوزیشنوں پر چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
آزربائیجان کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق11 ستمبر کی شام کو، آرمینیائی مسلح افواج کے یونٹس نے آذربائیجانی فوج کی چمبرک کے علاقے میں جیل بستی کی پوزیشن اور آذربائیجان-آرمینیا کی ریاستی سرحد کے علاقے گورس کے خانازخ کی پوزیشن پر فائرنگ کی۔ وزارت دفاع نے بتایا کہ ضلع گدابے کی نووائیانووکا اور لاچین ضلع کی ہسولو بستی کے فوجی علاقوں پر بھی سرحدپارسے فائرنگ کی گئی ہے۔
مزید برآں، آذربائیجان کے علاقے میں جہاں روسی امن دستہ عارضی طور پر تعینات ہے۔ غیر قانونی آرمینیائی مسلح دستوں کے ارکان نےکالبازار ضلع کے اُگایا بستی کے علاقے میں تعینات آذربائیجان کی فوج کی پوزیشنوں کوبھی فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔جبکہ آذربائیجان کی فوج کے یونٹوں نے مناسب جوابی اقدام کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More