مظفر آباد (پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر کی اسمبلی کا اجلاس آج ہو گا جس میں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمیٰ کے لئے نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے۔
یاد رہے کہ آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے اوراسے مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے۔وزیراعظم کے انتخاب کے لئے 27ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔