آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحدوں کے تعین اسی سال مکمل کر لیا جائے گا، پیوٹن

ماسکو (پاک ترک نیوز)سوچی کی ملاقات اور باہمی معاہدوں پر تیزی سے عملدرآمد پر اتفاق رائے کے بعد ایسی کو ئی وجہ نہیں کہ آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان سرحدوں کے تعین کا کام فوری طور پر مکمل نہ کیا جا سکے ۔ اس توقع کا اظہار روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے گذشتہ روز سہ ملکی سرہراہ ملاقات میں شرکت کے بعد ماسکو واپسی پر کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری رائے میں آذربائیجان اور آرمینیا کے مابین کئی اہم امور پر اتفاق رائے ہوا ہے اور کارباخ کے علاقے میں اب پائیدار امن اور ترقی کے لئے اقدامات کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں۔چنانچہ اب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدوں کا تعین بلاتاخیر مکمل کرلیا جانا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More