باکو (پاک ترک نیوز)
آزربائیجان نے رواں سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران یورپی ممالک کو ریکارڈ 19ارب ڈالر کی مصنوعات برآمد کی ہیں۔ جبکہ ملکی درآمدات کی مالیت ڈیڑھ ارب ڈالر سے زائدرہی۔
آزربائیجان کی ریاستی کسٹمز کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد وشامر کے مطابق جنوری تا ستمبر 2022 میںمجموعی طور پر 19.389.4 ارب ڈالر کی مصنوعات یورپی یونین کے ممالک کو برآمد کی گئی ہیں۔اور یہ اعداد و شمار گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میںریکارڈ 11.381.3 ارب ڈالر زیادہ ہے۔برآمدات میں اضافے کی بنیادی وجہ آزربائیجان سے یورپی ملکوں کو گیس اور تیل کی فراہمی ہے۔
اسی طرح آذربائیجان نے اس سال جنوری سے ستمبر میں یورپی یونین کے ممالک سے 1.653.2 ارب ڈالر کی مصنوعات درآمد کیں۔
ریاستی کسٹم کمیٹی کے مطابق، روس اس سال کے پہلے نو مہینوں میں سی آئی ایس ممالک میں آذربائیجان کی سب سےبڑی برآمدی منڈی تھا۔سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ روس، یوکرین اور بیلاروس سی آئی ایس کے رکن ممالک میں آذربائیجان کے سب سے بڑے برآمدی مقامات تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق، روس کے ساتھ برآمدات کا حجم 627.5 ملین ڈالر، یوکرین کے ساتھ 337.8 ملین ڈالر اور بیلاروس کے ساتھ 84.4 ملین ڈالر رہا۔