کیرنز(پاک ترک نیوز) آسٹریلیا کے شہر کیرنز میں جاری دوسرے ایک روزہ میچ میں میزبان آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 113رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کےمطابق آسٹریلوی شہر کرینز میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔
میزبان آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 195رنز بنائے ۔ سٹیو سمتھ نے 61جبکہ کلین میکسویل نے 25رنز کی اننگز کھیلی ۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 4جبکہ میٹ ہینری نے 3کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا ۔
نیوزی لینڈ 196رنز کے ہدف کے تعاقب میں 82رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔ کپتان ولیمسن نے 17جبکہ مچل سینیٹر نے 16رنز سکور کئے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا جبکہ مچل سٹیرک اور سین ایبٹ نے دو دو کھلاڑیو ں کو پویلین کی راہ دکھائی۔مچل سٹیرک کو میچ آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
یاد رہے کہ میزبان آسٹریلیا نے پہلے میچ میں بھی نیوزی لینڈ کو دو وکٹوں سے شکست دی تھی۔ تین میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری میچ 11ستمبر کو کھیلا جائے گا۔