اگست کے مہینے میں دو لاکھ 68ہزار سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں

مکہ مکرمہ (پاک ترک نیوز)
رواں مہینے کے دوران دو لاکھ 68ہزار سے زائد عمرہ زائرین سعودی عرب پہنچے ہیں۔ جن میں سے ایک لاکھ سے زیادہ زائرین مدینہ منورہ آئے ہیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ منگل کے روز جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں 30 جولائی) اسلامی سال کے آغاز( سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ عمرہ زائرین مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچ چکے ہیں۔ 29 اگست تک ایک لاکھ 109 زائرین مدینہ منورہ پہنچے ہیں جن میں پانچ ہزار 452 اتوار کو مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ 30 جولائی سے اب تک دو لاکھ 68 ہزار 529 عمرہ زائرین فضائی جبکہ 29 ہزار 689 زمینی راستے سے مملکت پہنچے ہیں۔
ان میں انڈونیشیا کے عمرہ زائرین کی تعداد سب سے زیادہ ایک لاکھ 27 ہزار789 ہے جبکہ دوسرے نمبر پرپاکستان کے عمرہ زائرین کی تعداد 90 ہزار253 رہی ہے۔بھارت سے 54 ہزار287، عراق سے 36 ہزار457، یمن سے 22 ہزار 224 اور اردن سے 12 ہزار 959 عمرہ زائرین پہنچے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More