ایرانی سپریم لیڈر کی بہن نے بھی حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کر دی

بیروت (پاک ترک نیوز)
اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر سید علی حسینی خامنہ ای کی بہن بدری حسینی خامنہ ای نے ستمبر کے وسط سے ملک میں جاری مظاہرین کے خلافاسلامی انقلابی گارڈ ز کے جبر کی مذمت کی ہے۔
تہران سے بھیجے گئے ایک خط میں، جس کے اقتباسات ان کے بیٹے محمود مرادانی نے بدھ کو ٹوئٹر پر پوسٹ کیے، انھوں نے کہا کہ وہ حکومت مخالف مظاہروں کی حمایت کرتی ہیں۔
خامنہ ای کی بہن نےکہا کہ اسلامی انقلابی گارڈ کورکو جلد از جلد اپنے ہتھیار ڈال دینے چاہئیں اور مظاہرین کا ساتھ دینا چاہیے، اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔ خامنہ ای کی بہن نےتوقع ظاہر کی کہ بآلاخر ایرانی عوام جیتیں گے اور اس ظالم حکومت کا تختہ الٹ دیں گے۔
28 نومبر کو ایرانی حکام نے اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر کی بھانجی فریدہ مرادانی کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب اس نے غیر ملکی حکومتوں سے تہران کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا مطالبہ کیا۔
فریدہ اور محمود مرادانی عالم دین اور اپوزیشن شخصیت علی تہرانی کے بچے ہیں جن کی شادی بدری حسینی خامنہ ای سے ہوئی تھی۔علی تہرانی کا انتقال رواں سال اکتوبر میں ہوا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More