ایران میں ریت کا زبردست طوفان ،تعلیمی ادارے اور دفاتر بند

تہران (پاک ترک نیوز) ایران کے دارالحکومت تہران سمیت کئی شہریوں میں ریت کے طوفان ،تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایران میں دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہریوں کو ریت کے طوفان کا سامنا ہے ۔ریت کے طوفان کے باعث ہنگامی کمیٹی برائے فضائی آلودگی نے شہر میں گردوغبار پھیلنے کی وجہ سے تمام انتظامی دفاتر اورسرکاری تعلیمی ادارے بند کرنے کا حکم دیا۔
تہران میں ہر طرف دھول ہی دھول ہونے کی وجہ سے حدِ نگاہ انتہائی محدود ہے، اگرچہ یہ خطہ ہمیشہ ریت کے طوفانوں سے متاثررہا ہے لیکن حالیہ برسوں میں دھول کے بادل عام اور شدید ہو گئے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ طوفان موسمیاتی تبدیلوں کی وجہ سے زیادہ شدت اختیار کر رہے ہیں۔
حکام نے اس پورے خطے کے مکینوں کو ہوا کے ناقص معیار کے خلاف خبردار کیا ہے۔ وسط اپریل سے اب تک یہ تہران اور اس کے نواحی علاقوں میں آنے والا اپنی نوعیت کا چوتھا طوفان ہے۔
محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ روز تک تہران کے کچھ حصوں میں دھول کے بادلوں کی لہریں پھیلنے کا امکان ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More