ایران میں زلزلے سے 5افراد ہلاک ،شدت6.1ریکارڈ

تہران(پاک ترک نیوز) ایران میں زلزلے سے 5افراد ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ ریکٹر سکیل زلزلے کی شدت 6.1ریکارڈ کی گئی ۔زلزلہ کا مرکز ایرانی بندرگاہ لنگہ تھا جو شارجہ سے 150 کلومیٹر دورہے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے پانچ افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ زلزلے سے متعدد گھر تباہ ہوگئے اورسڑکیں ٹوٹ گئیں۔ علاقے میں 6.3 شدت کے آفٹر شاکس بھی محسوس کئے گئے۔ متحدہ عرب امارات میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔
ایرانی ایمرجنسی محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں پہنچنا شروع ہوگئی ہیں اورزلزلے سے متاثرین کے لئے امدادی خیمے نصب کئے جارہے ہیں۔
ہفتے کی صبح آنے والے زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث خوف وہراس پھیل گیا اورلوگ کھلی جگہوں پرنکل آئے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More