ایران نے ٹرمپ کے قتل کی اینی میٹڈ وڈیو جاری کردی

تہران(پاک ترک نیوز) ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل کی اینی میٹڈ وڈیو جاری کردی ہے۔ایران کے جنرل قاسم سلیمانی کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے دوران امریکی فوج نے بغداد میں ایک ڈرون حملے میں قتل کر دیا تھا۔
اینیمیٹڈ ویڈیو میں جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک روبوٹ کے ذریعے ڈرون حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ہلاکت کی فرضی منظر کشی کی گئی ہے۔


اینی میٹڈ وڈیو میں سابق امریکی صدر امریکی ریاست فلوریڈا میں گولف کھیل رہے ہیں اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی ہیں۔
ویڈیو میں یہ پیغام دیا گیا کہ جس کسی نے بھی ایرانی پاسدارانِ انقلاب جنرل قاسم سیلمانی کو قتل کیا اور جس نے اس کا حکم دیا، دونوں کو اس کا حساب دینا پڑے گا اور ان سے بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More