ایران چین تعلقات سے امریکی صدر پریشان

واشنگٹن (پاک ترک نیوز ) امریکی صدر جو بائیڈ ن کا کہنا ہے کہ وہ ایران اور چین کے تعلقات سے کئی سال سے پریشان ہیں ۔
چین اور ایران کے درمیان دو روز قبل طے پانے والے معاہدے پر اپنے پہلے ردعمل میں امریکی صدر جو بائیڈن نے خاصی پریشانی کا اظہار کیا ۔ایک صحافی کے سوال کے جواب میں بائیڈن نے دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے بڑھتی ہوئی شراکت داری کے بارے میں خدشات ظاہر کیے ہیں۔ا س سے قبل بھی بائیڈن متعدد بار چین سے کشیدہ تعلقات پر تشویش کا اظہار کرچکے ہیں ۔ امریکا اور اقوام متحدہ کی جانب سے چین اور ایران پر تجارتی پابندیاں بھی عائد کی جا چکی ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More