ریاض(پاک تر ک نیوز) سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کی خطے کے استحکام اورامن کو نقصان پہنچانے والی پالیسی پرگہری تشویش ہے۔سعودی عرب عالمی امن کے لئے مرکزی کردار ادا کرتا رہے گا۔
رواں سال کے اختتام پرکی جانے والی تقریر میں سعودی عرب کے شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی خطے کے استحکام اورامن کو نقصان پہنچانے والی پالیسی پرگہری تشویش ہے۔ایران کی حوثی باغیوں کی حمایت کی وجہ سے یمن جنگ کا شکار ہے۔
شاہ سلمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنے نیوکلئیرپروگرام کے حوالے سے عالمی برادری سے تعاون نہیں کررہا۔ایران سعودی عرب کا پڑوسی ہے۔ توقع ہے کہ وہ خطے میں اپنے منفی رویے اورپالیسی کوتبدیل کرتے ہوئے مذاکرات اورتعاون کی طرف آئے گا۔