ایردوان اور بائیڈن ملاقات میں مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق

جنیوا(پاک ترک نیوز ) ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی روم میں جی 20 اجلاس کے دوران اہم ملاقات ہوئی ۔ جس میں دونوں صدور نے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ ڈھانچے کے قیام پر اتفاق رائے کیا ہے ۔
دونوں صدور کی ملاقات پر جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں ںکہا گیا ہے کہ خوش گوار ماحو ل میں ہونے والی اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں رجب طیب ایردوا ن اور جوبائیڈن نے ترک ، امریکا تعلقات کے فروغ پر مشترکہ بیان دیا۔
ملاقات کے دوران ماحولیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے مشترکہ اقدامات کرنے کا خیرمقدم کیا گیا اور طے پایا کہ مشترکہ ڈھانچے کے قیام عمل میں لایا جائے ۔ اس موقع پر تجارتی حجم بڑھانے اور نیٹو اتحاد کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
ترک صدر رجب طیب ایردوان اور امریکی صدر جوبائیڈن کی حالیہ ملاقات کو اس لیے بھی اہمیت حاصل ہے کہ ترکی اور امریکا میں ایف 35 جیٹ طیاروں کی رقم کی ادائیگی پر مذاکرات چل رہے ہیں جبکہ امریکا اور یورپی ممالک کے سفیروں کی جانب سے عثمان کوالہ کی رہائی پر کشیدگی سامنے آئی تھی ۔ جن کے معذرت کرنے پر ترک صدر نے انہیں ملک بدری کے احکامات کو واپس لے لیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More