ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

لاہور (پاک ترک نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی کے مطابق قرض اور گرانٹ کی رقم نتیجہ خیز سماجی تحفظ پروگرام کیلئے خرچ کی جائے گی، تعلیم سب کیلئے فاؤنڈیشن کی طرف سے بھی اے ڈی بی کے ذریعے 24 ملین گرانٹ خرچ کی جائے گی۔
ایشین ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 60 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے جب کہ 30 لاکھ ڈالر گرانٹ کی بھی منظوری دے گئی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More