ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک ڈھائی ارب ڈالر کی اضافی امداد دینے پر آمادہ ہو گیا ۔رواں برس ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر مل سکتے ہیں جس کیلئے حکومت کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے ایک اچھا معاشی صحت کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک اگلے مالی سال 2022-23ء کیلئے پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر اضافی امداد دے گا ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان میں تعینات ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور ٹیم نے وزیرمملکت برائے خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا سے ملاقات میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
ملاقات میں اے ڈی بی نے پاکستان کواڑھائی ارب ڈالراضافی سپورٹ دینے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان کو اضافی سپورٹ رواں مالی سال کیلئے دی جائے گی جبکہ اے ڈی پی کیلنڈر سال میں ڈیڑھ سے2 ارب ڈالر فنڈنگ دے گا۔ عائشہ غوث بخش پاشا نے کہا معیشت کو پائیدارترقی کی راہ پرلانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ ADB نے اشارہ کیا ہے کہ وہ کاؤنٹر سائیکل فنانس فسیلٹی کے تحت 1.5 بلین ڈالر اور توانائی کے شعبے کے پالیسی قرضوں کے تحت تقریباً 400 ملین ڈالر فراہم کر سکتا ہے، تاہم ضروریات کی وجہ سے 1.5بلین ڈالرکی سہولت کو ترجیحی بنیادوں پرحاصل کرنا ایک مشکل کام ہوگا۔
وزارت اقتصادی امور میں سست روی کا مظاہرہ کرنے والی بیوروکریسی جو اب تک قرض حاصل کرنے کیلئے ADB کو باضابطہ خط بھی لکھنے میں ناکام رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ سیکرٹری ای اے ڈی غیر ملکی قرضوں کی تقسیم پرتوجہ نہیں دے سکے جو اب تیسری اور چوتھی سہ ماہی کے اہداف سے پیچھے رہ گئے ہیں۔
ADB کی اضافی مالی اعانت حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو اس سہولت کیلئے کوالیفائی کرنے کے لیے بہت سی ضروریات کو پورا کرنا ہوگا، حکومت کو ADB بورڈ کو ایک مضبوط میکرو اکنامک پلان جمع کرانے کی بھی ضرورت ہوگی، جس کامطلب ہے موجودہ توسیعی مالیاتی پالیسیوں سے علیحدگی اور ایندھن کی سبسڈی کو واپس لینا، حکومت کوآئی ایم ایف سے ایک اسسمنٹ لیٹر بھی حاصل کرنا ہوگا، جواس بات کی تصدیق کرے کہ ملک کی معاشی پالیسیاں درست راستے پر چل رہی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More