ایشیا پیسفک میلے میں ترک ہتھیاروں کی نمائش ہوگی

انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکی دفاعی کمپنیاں رواں ماہ کی ستائیس سے انتیس اپریل کو فلپائن میں منعقدہونے والی ADAS کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اس میں ترک ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی۔ اس کانفرنس میں کئی ممالک کے سرکاری وفود اور دفاعی صنعت سے منسلک حکام شرکت کریں گے۔ یہ ایونٹ ایشیا پیسفک خطے کے اہم ترین دفاعی میلوں میں سے ایک ہے۔
پریزیڈنسی آف ڈیفنس انڈسٹریز کے تعاون سے اور ڈیفنس اینڈ ایوی ایشن انڈسٹری ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے تعاون سے ترکی کی 12دفاعی کمپنیاں اس میلے میں شرکت کریں گی۔
اس موقع پر ترک ساختہ بحری نظام، زمینی اور فضائی ڈرونز ، بکتر بند گاڑیاں ، الیکٹرانک سسٹمز، گولہ بارود ، سیمولیٹر ااور ترک ساخہ لاجسٹک سپورٹ مصنوعات کو نمائش کیلئے پیش کیا جائےگا۔اس دوران ترکی کا سرکاری وفد فلپائینی حکام اور میلے میں شریک دیگر ممالک کے وفود سے بھی ملاقات کرے گا۔
فلپائن ترک ساختہ دفاعی مصنوعات کے عالمی خریداروں میں سے ایک ہے۔ ترک ایروسپیس انڈسٹریز فلپائن کو ATAK ہیلی کاپٹر برآمد کرچکے ہیں۔اسکے علاوہ بھی کئی قسم کے ہتھیار فلپائن کو فراہم کیے جاچکے ہیں۔میلے کے دوران دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقاتوںکے علاوہ ترک ہتھیاروں کی خریداری کیلئے کئی مفاہمتی یاداشتیں اور معاہدے بھی متوقع ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More