ایشیا کپ، سپر فور مرحلے کے پہلے میچ سری لنکا اور افغانستان آج آمنے سامنے

شارجہ (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای میں جاری ایشیا کپ میں سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں آج مد مقابل آئیں گی ۔ دونوں ٹیموں نے لیگ میچز میں بنگلہ دیش کو شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنائی تھی جبکہ افغانستان نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں سری لنکا کو شکست سے دوچار کیا تھا
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان سپرفور میں مقابلہ کل ہو گا ۔
یاد رہے گزشتہ روز پاکستان نے ہانگ کانگ کو 155رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر سپر فور کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔پاکستان سپرفور مرحلے میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کل کھیلے گا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More