ایشیا کپ ،آج ٹورنامنٹ سے باہر بھارت اور افغانستان جوڑ پڑے گا

دبئی (پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج ایونٹ سے باہر بھارت اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں جوڑ پڑے گا ۔دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں اپنا آخری میچ کھیل رہی ہیں ۔ دونوں ٹیمیں سپر فور مرحلے میں کوئی بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ہیں ۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا سے اپنے اپنے میچ ہار کر ایونٹ سے باہر ہو چکی ہیں ۔ پاکستان نے کل افغانستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ سری لنکا پہلے ہی بھارت کو شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا چکی تھی۔
ایونٹ کا فائنل میچ 11ستمبر کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More