ایشیا کپ سپر فور مرحلہ ،سری لنکا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ (پاک ترک نیوز) یو اے ای میں جاری ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق شارجہ میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔
یاد رہے کہ ایونٹ کے افتتاحی لیگ میچ میں افغانستان نے سری لنکا کو ہرا دیا تھا ۔ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا دوسرا میچ کل کھیلا جائے گا ۔
قبل ازیں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے پاکستان کو ایک اور دھچکا ،ایک اور قومی فاسٹ بائولر ایشیا کپ سے باہر ہو گئے۔شاہنواز دھانی اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔ ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہے۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق قومی فاسٹ بولر شاہنواز دھانی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ وہ اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔
میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More