کراچی(پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ 2022میں آج بھارت اپنی بقا کی جنگ سری لنکا سے لڑے گا ۔ میچ ہارنے کی صورت میں ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے ۔سری کامیابی کی صورت میں فائنل تک رسائی حاصل کرلے گا۔بھارت کو اہم میچ سے قبل بولنگ اٹیک کو مضبوط بنانے کی فکر لاحق ہے۔
بھارت کو ایونٹ میں رہنے کیلئے لازمی فتح درکار ہوگی، سری لنکا نے سپر 4 مرحلے میں افغانستان کو زیر کیا ہے جبکہ بھارت کو پاکستان نے 5 وکٹ سے مات دیکر اپنی پوزیشن مضبوط کی ہے۔
بھارت کو ایشیا کپ میں سری لنکا کے ساتھ سپر 4 میچ جیتنے کے لیے میدان میں اتریں گے تو بہت زیادہ تجربات سے گریز کریں گے۔
بھارتی ٹیم میں ریشابھ پنٹ اور دنیش کارتھک کی شمولیت پر بحث جاری ہے، بھارتی ٹیم انتظامیہ نے دیپک ہوڈا کی جگہ تامل ناڈو کے وکٹ کیپر بیٹر کو موقع فراہم کیا تھا، پاکستان سے شکست میں بھارت کے لیے مثبت پہلو روہت، لوکیش راہول اور ویراٹ کوہلی کی بیٹنگ رہی۔
جڈیجا، ہرشل پٹیل اور جسپریت بمرا کی عدم موجودگی میں بھارت کے پاس بولنگ میں زیادہ آپشنز نہیں ہیں۔
دوسری جانب سری لنکا کے نمبر3 بیٹر چیراتھ ایسالینکا کے ساتھ کپتان ڈوسان شناکا اور کوشل مینڈس نے بنگلہ دیش کیخلاف عمدہ بیٹنگ کی، افغانستان کیخلاف بھی سری لنکن بیٹرز نے مشکل وقت میں ہدف کا کامیاب تعاقب کیا، افغان ٹیم کیخلاف دنوشکا گوناتلکے اور بھانوکا راجاپکسے نمایاں رہے تھے، سری لنکا کے نئے کوچ کرس سلور ووڈ کا گمان ہے کہ ان کی ٹیم ہر طرح کی صورتحال میں جیت سمیٹ سکتی ہے، ایک اور ناکامی بھارت کو ٹائٹل کی دوڑ سے باہر کرسکتی ہے۔
بھارت سکواڈ میں کپتان روہت کے ساتھ لوکیش راہول، ویراٹ کوہلی، سوریا کمار یادیو، ریشابھ پنت، دیپک ہوڈا، ہردیک پانڈیا، بھونیشور کمار، روی بشنو، یزویندر چاہل، ارشدیپ سنگھ، دنیش کارتھک، اویش خان، اکشر پٹیل اور روی چندرن ایشون شامل ہیں۔