ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا28 اگست کو ہو گا

دبئی (پاک ترک نیوز) ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جبکہ پاک بھارت ہائی وولٹیج میچ 28اگست کو ہو گا ۔

تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیاکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست اتوار کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔


ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے مکمل شیڈول کا اعلان کردیا ،میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ 27 اگست کو سری لنکا اور افغانستان ہوگا۔
ایشین ٹائٹل پر حکمرانی کی جنگ 27 سے شروع ہوگی جبکہ ایونٹ کا فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2021 کے بعد پہلی بار ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی، ایونٹ میں قومی ٹیم نے بھارتی سورماؤں کو بابراعظم کی قیادت میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ایشیا کپ کا انعقاد ہر 2 برس بعد ہوتا ہے تاہم 2020 میں ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے کوروناکے باعث ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا تھا۔
یاد رہے کہ سال 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More