ایف اے ٹی ایف کا اجلاس شروع ،پاکستان کے سٹیٹس کا فیصلہ جون میں ہو گا

پیرس(پاک ترک نیوز) پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس شروع ہو گیا جو 4مارچ تک جاری رہے گا۔
اجلاس میں منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت اور اس کی روک تھام جیسے معاملات میں پاکستان میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جس کی بنیاد پر رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔ دونوں ایکشن پلانوں کے کل 34 نکات ہیں، 30 نکات پر اکتوبر تک عمل ہوچکاتھا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کی نگرانی کرنے والے ادارے ایف اے ٹی ایف کی طرف سے پاکستان کو ابھی مزید 4ماہ تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے گا، پاکستان کے سٹیٹس میں تبدیلی کا فیصلہ اب آئندہ سیشن میں ہو گا، جو جون 2022 میں ہو گا۔
ایشیا پیسیفک گروپ نے بھی پاکستان کے مالیاتی نظام میں کئی خامیوں کی نشاندہی کی ہے لہٰذا پاکستان فی الحال مانیٹرنگ لسٹ میں رہے گا،ایف اے ٹی ایف نامی فورس چاہتی ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات کی تحقیقات اور سزاؤں میں شفافیت لائے اور حکومت اقوام متحدہ کی جانب سے نامزد کردہ 1373 دہشت گردوں اور تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More