ایلون مسک نے ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا

لاہور(پاک ترک نیوز) ٹیسلا کے بانی ایلون مسک نے 7روز بعد ہی اپنی کمپنی ٹوئٹر سے آدھے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا ۔کمپنی ملازمین کو ایک میل کر کے اپنے حکم سے آگاہ کیا ہے۔ٹوئٹرنے آج سے اپنے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا، کمپنی نے عارضی طور پر اپنے دفاتر کو بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میل میں لکھا گیا ہے کہ ہم ٹوئٹر کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کیلئے اپنے افرادی قوت کو کم کرنے کے مشکل عمل سے گزرنا ہو گا، ۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے متعدد افراد متاثر ہوں گے جنہوں نے ٹویٹر کے لیے قابل قدر تعاون کیا ہے، لیکن کمپنی کی کامیابی کو آگے بڑھانے کیلئے یہ ضروری ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں اپنے تمام ملازمین کو ای میل کی ہے، وہ ملازمین جو برطرفی سے متاثر نہیں ہوں گے، انہیں خط کے ذریعے مطلع کیا جائے گا، ٹوئٹر کے 7 ہزار 500 ملازمین میں سے آدھے فارغ کردیئے جائیں گے۔
ہر ملازم کے ساتھ ساتھ ٹوئٹر سسٹمز اور کسٹمر ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہمارے دفاتر عارضی طور پر بند کیے جا رہے ہیں، اس دوران سب ملازمین کی رسائی معطل کر دی جائے گی۔ اگر آپ دفتر میں ہیں یا دفتر جا رہے ہیں تو براہ کرم گھر واپس جائیں۔ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے گزرنا ایک ناقابل یقین حد تک چیلنجنگ تجربہ ہے، چاہے آپ متاثر ہوں یا نہ ہوں۔
ٹویٹر کی ان پالیسیوں پر عمل پیرا رہنے کے لیے آپ کا شکریہ جو آپ کو سوشل میڈیا، پریس یا کسی اور جگہ کمپنی کی خفیہ معلومات پر بات کرنے سے منع کرتی ہیں۔
دوسری جانب ایلون مسک کا نیا پروجیکٹ آگے بڑھتا ہے تو صارفین کو 8 ڈالر ماہانہ پر ٹویٹر بلیو کو سبسکرائب کرنا پڑے گا یا اپنے “تصدیق شدہ” بیجز سے محروم ہونا پڑے گا، پہلے مرحلے میں ٹوئٹر اپنے صارفین سے بلیو ٹک سبسکرپشن کے لئے 20 ڈالر لینے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More