کیلی فورنیا (پاک ترک نیوز) دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسلک کی خلائی ٹیکننالوجی کمپنی سپیس ایکس نے رواں سال 52خلائی پروازیں یا خلائی مشن لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رواں سال کا ایک ماہ گزرنے کے بعد اوسطاً ایک مشن ایک ہفتے سے بھی کم وقت کے حساب سے خلا میں بھیجا جائے گا۔
یہ کسی بھی تجارتی خلائی کمپنی کی طرف سے ایک سال میں خلا میں بھیجے جانیوالے سب سے زیادہ مشن ہوں گے اس سے قبل سپیس ایکس ایک برس کے دوران 31خلائی پروازیں کر چکی ہے ۔
سپیس ایکس کو ناسا کی جانب سے بھی تعاون بھی حاصل ہے ۔ناسا کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران سپیس ایکس کے اس منصوبے کو انتہائی اہم اور ترقی کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا گیا ہے ۔
اس وقت سپیس ایکس کمپنی خود اپنے اور دیگر ممالک کے لیے خلائی سیٹلائٹ مدار میں پہنچارہی ہے۔ ان میں نچلے ارضی مدار میں اسٹارلنک سیٹلائٹ کی ایک بڑی فوج شامل ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے دوردراز خطوں کو انٹرنیٹ فراہم کرنا ہے۔
اگرچہ اس سال اسپیس ایکس تین سیٹلائٹ لانچ کرچکی ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ رفتار برقرار رہ سکتی ہے یا نہیں۔